تازہ ترین

پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن نے کل سے پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان کردیا۔  جنرل سیکریٹری آل پاکستان پٹرول پمپس ایسوسی ایشن نعمان علی بٹ کی  جانب سے جاری ویڈیو بیان میں کہا گیا کہ وزارت پیٹرولیم کے ساتھ ہمارے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کسی صورت قبول نہیں، حکومت کے مجوزہ ڈیلی پرائس مکینزم کو مسترد کرتے ہیں۔ مذاکرات کی ناکامی کی بعد کل رات 12 بجے سے  پورے پاکستان میں پیٹرول پمپ غیر معینہ مدت تک بند رہیں گے۔

Leave A Comment

Advertisement