اسلام آباد : پیٹرول 5 روپے 2 پیسے اور ڈیزل 5 روپے 28 پیسے مہنگا ہونے کا امکان
اوگرا کی جانب سے ہفتے کے اختتام پر پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع اوگرا نے بتایا کہ ہفتے کے اختتام پر بھی پیٹرولیم مصنوعات مزید 5.30 روپے تک مہنگی ہونے کا امکان ہے اور ممکنہ طور پر 3 روز کے لیے ڈیزل فی لیٹر 5 روپے 28 پیسے اور پیٹرول 5 روپے 02 پیسے مزید مہنگا ہونے کا خدشہ ہے۔اوگرا رات کو قیمتوں کا تعین کرے گا اور پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری کیا جائے گا۔قیمتوں کا تعین ہفتہ، اتوار اور پیر 3 روز کے لیے کیا جائے گا جبکہ ٹیکسز میں کمی یا اضافے سے قیمتیں کم یا زیادہ کرنے کا اختیار حکومت کو حاصل ہے۔
حکومت نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مسلسل اضافہ کیا ہے اور گزشتہ روز پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 5 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 37 پیسے کا اضافہ کردیا تھا۔ حکومت نے جمعے کے لیے پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 370 روپے 80 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 398 روپے 4 پیسے مقرر کی تھی۔
Leave A Comment