ٹیکس قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر پنجاب میں 2 شوگر ملز سیل
ایف بی آر نے ٹیکس قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر وسطی پنجاب میں دو شوگر ملز سیل کردیں۔ کارروائی حکومت کی جانب سے ٹیکس قوانین کی خلاف ورزیوں پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کی گئی ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے وسطی پنجاب میں واقع دو شوگر ملز کو قانونی تقاضوں کی سنگین خلاف ورزیوں پر سیل کر دیا۔ ترجمان کے مطابق یہ کارروائی سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے تحت کی گئی۔یہ اقدام ایف بی آر کے اس پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ ایف بی آر نے رضاکارانہ کمپلائنس کی حوصلہ افزائی کے عزم کا بھی اعادہ کیا ہے، جبکہ جان بوجھ کر عدم کمپلائنس اور ٹیکس قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت انفورسمنٹ کا عندیہ دیا گیا ہے۔
Leave A Comment