20 جون سے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
20جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر تک کی کمی متوقع ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی اور مشرقِ وسطیٰ میں جغرافیائی و سیاسی کشیدگی میں نرمی کے بعد وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر سے زائد کی بڑی کمی پر غور کر رہی ہے۔ وزارتِ خزانہ پیٹرول 20 اور ڈیزل36 روپے سستا کرنے اور لیوی بڑھانے کی خواہشمند ہے۔اس فیصلے کے نتیجے میں 20 جون سے ملک بھر کے صارفین کو پیٹرول پمپ پر ریلیف ملنے کا امکان ہے۔