وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، معاشی اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی معاشی اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کو کفایت شعاری پالیسی سے متعلق اپنی جماعت کی تجاویز دیں۔ ملاقات کے دوران گفتگو میں پاکستان کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے حل کے لئے جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول بھٹو نے مشکل حالات میں وزیراعظم کی قیادت اور حکومتی پالیسیوں کی تعریف کی۔