پاکستانی معیشت کیلیے اچھی خبر، ملکی تجارتی خسارے میں نمایاں کمی
مشیر خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تجارتی خسارے میں 39 فیصد کی نمایاں کمی آگئی جس سے ملکی معیشت میں استحکام آئے گا۔ادارہ شماریات نے مئی 2026 کی تجارتی اعداد و شمار سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کر دی۔مئی کے مہینے میں ملکی تجارتی خسارہ 39 فیصد تک گر گیا، برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی سے تجارتی فرق کم ہوگیا۔مئی میں ملک کی برآمدات میں 10 فیصد اضافہ اور درآمدات میں 22 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے آنے والے فنڈزمیں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ آئی ٹی برآمدات اور ترسیلات زر میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
Leave A Comment