امریکا ایران امن معاہدے پر غیر یقینی برقرار، تیل کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں آج معمولی ردوبدل دیکھا جا رہا ہے ، جبکہ سرمایہ کار امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ امن معاہدے سے متعلق غیر یقینی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 21 سینٹ کمی کے بعد 95.24 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 10 سینٹ کمی کے ساتھ 92.94 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوتا رہا۔
ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور امریکا-ایران مذاکرات میں سست روی کے باعث تیل کی منڈی دباؤ کا شکار ہے۔ لبنان میں مجوزہ جنگ بندی معاہدے کو حزب اللہ کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد خطے میں امن کی امیدوں کو بھی دھچکا پہنچا ہے۔ آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت تاحال محدود ہے، جہاں سے دنیا کے تقریباً 20 فیصد تیل کی ترسیل ہوتی ہے۔ اس صورتحال نے عالمی توانائی منڈی میں خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے۔
Leave A Comment