ہفتہ وار بنیادوں پر پیاز، چکن، دال چنا، آٹا اور چائے کی پتی سمیت 20اشیا ضروریہ مہنگی
ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے بارے میں رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 28 فیصد کا اضافہ ہوا، جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 9 اعشاریہ 29 فیصد ریکارڈ کی گئی ،ایک ہفتے میں 20 اشیاء ضروریہ مہنگی،صرف 9 کی قیمتیں کم ہوئیں۔
ایک ہفتے میں پیاز فی کلو 10.14 فیصد تک مہنگے ہوئے،گزشتہ ہفتے میں چکن کی قیمت 9.19 فیصد بڑھ گئی،ایک ہفتے میں دال چنا 2.43 فیصد، مرچ پاؤڈر 1.01 فیصد مہنگا ہوا۔گزشتہ ہفتے سرسوں کے تیل کی قیمت میں 0.99 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، چائے کی پتی 0.57 فیصد اور آٹا 0.52 فیصد مہنگا ہوا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر گزشتہ ہفتے ٹماٹر 6.82 فیصد سستے ہوئے، ایل پی جی کی قیمت میں 1.90 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،ایک ہفتے میں ڈیزل 1.66 فیصد اور پیٹرول 0.63 فیصد سستا ہوا،گزشتہ ہفتے کے دوران کیلے فی درجن 1.20 فیصد سستے ہوئے،چینی 0.51 فیصد اور سادہ ڈبل روٹی 0.29 فیصد سستی ہوئی۔
Leave A Comment