اسلام آباد : پاکستان کو ایل این جی کی خریداری کیلئے ٹینڈر پر کوئی بولی نہیں آئی
پاکستان کو ایل این جی کی خریداری کے لیے ٹینڈر پر کوئی بولی نہیں آئی۔ ذرائع پی ایل ایل نے بتایا ہے کہ پاکستان نے ستمبر میں ایل این جی کے لیے تیسری مرتبہ ٹینڈر جاری کیا تھا۔ 12 سے 16 ستمبر کی ڈیلیوری کے لیے عالمی کمپنیوں سے ایک کارگو کی بولی طلب کی گئی تھی۔ ایل این جی کارگو کے لیے بولی 8 ستمبر تک طلب کی گئی تھی تاہم ایل این جی کی خریداری کے لیے ٹینڈر پر کوئی بولی نہیں آئی۔
اس سے قبل حکومت ستمبر میں 2 مرتبہ ایل این جی کارگو کی بولیاں منسوخ کر چکی ہے، دونوں مرتبہ مہنگی بولیاں آنے پر مسترد کی گئیں۔