پاکستان: عالمی مارکیٹ میں 3 ارب ڈالرز کے یورو بانڈز جاری
پاکستان نے عالمی مارکیٹ میں 3 ارب ڈالرز کے بین الاقوامی یورو بانڈز جاری کر دیے۔وزارتِ خزانہ کے مطابق 3 ارب ڈالرز کا بانڈ پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑا سنگل انٹرنیشنل بانڈ ہے، 3 ارب ڈالرز کے بانڈز کے مقابلے میں تقریباً دگنی طلب موصول ہوئی۔وزارتِ خزانہ نے پاکستان کی عالمی بانڈ مارکیٹ میں واپسی اہم معاشی پیش رفت قرار دی ہے اور کہا ہے کہ بانڈ کے اجراء سے پاکستان کو 3 ارب ڈالرز کی بیرونی فنانسنگ حاصل ہو گی۔اعلامیے کے مطابق حکومت عالمی مارکیٹ سے حاصل ہونے والی رقم کو بیرونی مالی ضروریات پوری کرنے کے لیے استعمال کرے گی، یہ رقم قرضوں کی ادائیگی کے لیے استعمال کی جائے گی، اس سے قبل رواں سال 50 کروڑ ڈالرز کا یورو بانڈ بھی جاری کر چکے ہیں۔
Leave A Comment