تازہ ترین

ناروے نے روس کے بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا۔یوکرینی توانائی کمپنی کے 4.22 ارب ڈالرز معاوضے کے دعوے پر روسی بحری جہاز قبضے میں لیا گیا ہے۔گزشتہ ماہ ناروے کی عدالت نے روسی جہاز ضبط کرنے کی اجازت دی تھی۔

روس نے 2014ء میں کریمیا کے الحاق کے دوران یوکرینی توانائی کمپنی کے اثاثے ضبط کیے تھے۔ہیگ کی ثالثی عدالت نے روس کو یوکرینی کمپنی کو معاضہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا تاہم عدالتی حکم کے باوجود روس نے رقم ادا نہیں کی تھی۔ اب روس نے ناروے کے اقدام کو بحری قزاقی قرار دیا ہے۔روسی وزیر الیکسی چیکونکوف کا کہنا ہے کہ ناروے میں بحری جہاز کو تحویل میں لینے کے فیصلے کو چیلنج کریں گے۔

 

Leave A Comment

Advertisement