تازہ ترین

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کو نقصان کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کرنے سے روک دیا ہے۔  نیپرا نے کے الیکٹرک کی جانب سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف فیصلہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق کے الیکٹرک کو غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری روکنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔کے الیکٹرک کی جانب سے اے ٹی سی نقصانات کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کرنے کو غیرقانونی قرار دیا گیا ہے۔نیپرا نے کہا کہ زیادہ نقصانات والے فیڈڑز پر بل ادا کرنے والے صارفین کی بجلی بند نہیں کی جاسکتی، باقاعدگی سے بل ادا کرنے والوں کو دوسروں کی کوتاہیوں کی سزا نہیں دی جاسکتی۔کے الیکٹرک کو بجلی چوری نقصانات کے خلاف متبادل اقدامات کا حکم دیا گیا ہے اور کہا ہے کہ بجلی چوری میں ملوث افراد کے انفرادی کنکشن منقطع کیے جائیں۔یصلے میں کہا گیا ہے کہ جرمانے کے باوجود کے الیکٹرک نے اپنے آپریشنل طریقہ کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔کمرشل اور تکنیکی نقصانات میں کمی کے لیے اے بی سی کیبلز نصب کی جائیں اور اس کے لیے منصوبہ تیار کیا جائے۔

Leave A Comment

Advertisement