پاکستان میں پیٹرول 22 اور ڈیزل 42 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے ریلیف کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ آئندہ ایک ہفتے کے جائزے میں پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 42 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز زیر غور ہے۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گزشتہ تین ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں، جس کے باعث پاکستان میں درآمدی لاگت کم ہونے کی توقع ہے۔ اگر مجوزہ کمی کی منظوری دی جاتی ہے تو اس سے نہ صرف عوام کو براہ راست ریلیف ملے گا بلکہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بھی اخراجات کم ہوں گے۔
Leave A Comment