آر ایل این جی کے ذخائر میں تیزی سے کمی، گیس بحران شدت اختیار کرگیا
گیس کا بحران آر ایل این جی نہ آنے کی وجہ سے شدت اختیار کر گیا۔ ذرائع سوئی ناردرن کا کہنا ہے کہ آر ایل این جی کے موجودہ ذخائر میں تیزی سے کمی ہو رہی ہے، پاور اور کھاد سیکٹر کو گیس کی فراہمی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ گھریلو صارفین کو بھی سپلائی میں کمی کر دی گئی ہے۔گیس کی سپلائی صرف 700 ملین کیوبک فٹ پرآگئی جو ایران امریکا جنگ سے پہلے روزانہ 1200 ملین کیوبک فٹ تھی۔گیس کا شارٹ فال600 ملین کیوبک فٹ سے تجاوز کر گیا ہے۔
Leave A Comment