کراچی بندرگاہ ٹرمینلز پر سٹوریج چارجز میں 25 تا 50 فیصد کمی
کراچی بندرگاہ ٹرمینلز پر سٹوریج چارجز میں 25 سے 50 فیصد تک کمی کا اعلان کر دیا گیا۔
وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار نے برآمدکنندگان کے لیے اقدام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خلیجی ممالک جانے والی تاخیری شپمنٹس پر برآمدکنندگان کو خصوصی رعایت ملے گی۔ بندرگاہوں پر پھنسے کنٹینرز کارگو پر بھی ریلیف کا اطلاق ہوگا، مالی دباؤ کم کر کے برآمدات کو سہارا دیا جا رہا ہے، لاجسٹک مسائل کے خاتمے اور کارگو کلیئرنس بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ کے جی ٹی ایل پر یکم سے 20 مارچ تک 50 فیصد سٹوریج چارجز معاف کیے گئے، کے آئی سی ٹی پر یکم سے 10 مارچ تک 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔ ایس اے پی ٹی پر 11 سے 31 مارچ تک 25 فیصد کمی کا اطلاق ہوگا، چیئرمین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل شاہد احمد کی کاوشیں قابلِ تعریف ہیں، بندرگاہی نظام کو تجارتی تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کی ضرورت ھے۔
Leave A Comment