اسلام آباد : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزیداضافہ کردیا گیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزیداضافہ کردیا گیا۔ اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 5 روپے 58 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا جبکہ ڈیزل 4 روپے 18 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔ پیٹرول کی نئی قیمت 364 روپے 35 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اوگرا نے 9 ستمبر کے لیے نئی قیمتوں کا نوٹی فیکشن جاری کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ رات 12 بجے ہوگیا۔