تازہ ترین

پاکستان اور ازبکستان نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے سمیت اقتصادی تعلقات مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔  ازبکستان میں تعینات پاکستانی سفیر محمد مدثر ٹیپو نے ازبک نائب وزیراعظم جمشید خودجایف سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستانی سفیر نے ازبکستان کے 35 ویں یوم آزادی پرنائب وزیراعظم کو مبارکباد دی اور آزادی کے بعد مختلف شعبوں میں ازبکستان کی کامیابیوں کو سراہا۔

Leave A Comment

Advertisement