تازہ ترین

تاجروں کی جانب سے پیرا فورس کے اہلکاروں کے خلاف بڑھتی ہوئی شکایات کے پیش نظر فورس کے اختیارات محدود کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ آئندہ انفورسمنٹ انسپکٹر کی موجودگی اور اجازت کے بغیر کسی دکان کو سیل یا کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا جا سکے گا۔


بعض جونیئر اہلکاروں کی جانب سے مبینہ طور پر خودساختہ کارروائیاں کرنے کی شکایات سامنے آ رہی تھیں جس سے نہ صرف تاجروں میں بے چینی پھیل رہی تھی بلکہ محکمے کی ساکھ بھی متاثر ہو رہی تھی۔تاجروں کی بڑھتی ہوئی شکایات کے بعد متعلقہ حکام نے اختیارات کے غلط استعمال کی روک تھام کے لیے کارروائی کا دائرہ کار محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے طریق کار کے تحت کسی بھی کارروائی کو باقاعدہ نگرانی اور افسر کی منظوری سے مشروط کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد تاجروں کو غیر ضروری ہراسانی سے بچانے اور انفورسمنٹ کارروائیوں میں شفافیت یقینی بنانا ہے۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے متعلقہ اتھارٹی کی حتمی منظوری کے بعد جلد فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز ہوگا۔

Leave A Comment

Advertisement