آر ایل این جی کی عدم دستیابی سے بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی: پاور ڈویژن
ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ آر ایل این جی کی عدم دستیابی اور کارگو میں تاخیر سے گزشتہ رات بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی۔ ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ 3600 میگاواٹ پیداوار متاثر اور منگلا سے 195 میگاواٹ کمی پر عارضی لوڈ مینجمنٹ کی گئی۔رات کے پیک آورز میں ڈیڑھ سے تین گھنٹے تک عارضی لوڈ مینجمنٹ کرنا پڑی، رات کے پیک آورز میں بجلی کی طلب پوری کرنے کے لیے فرنس آئل پلانٹس بھی چلائے گئے۔ آر ایل این جی کے کارگو پہنچتے ہی رات کے اوقات میں عارضی لوڈ مینجمنٹ کم کر دی جائے گی۔