تازہ ترین

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور کا ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کے باہر کارروائی کرتے ہوئے 3 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان میں ندیم، منیر احمد اور محمد امجد شامل ہیں، جن کا تعلق لاہور کے مختلف علاقوں سے ہے۔ملزمان شہریوں سے پاسپورٹ بنوانے کے نام پر رقوم وصول کر رہے تھے جبکہ شہریوں کو پاسپورٹ فوری بنوانے کا جھانسہ دے کر اضافی پیسے بھی بٹورتے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے پاسپورٹس، ٹوکنز، بینک چالان، رسیدیں اور دیگر اہم شواہد برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ مافیا کے خلاف جاری تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا گیا ہے اور شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے پاسپورٹ بنوانے کی سہولت فراہم کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

Leave A Comment

Advertisement