تازہ ترین

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کا اطلاق 11 جولائی سے ہوگا۔پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ ڈیزل کی نئی قیمت 323 روپے 30 پیسے  اور پیٹرول کی نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا کر دیا گیا

پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا کر دیا گیا۔  مٹی کا تیل 11 روپے 19 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے جس کے بعد  مٹی کے تیل کی نئی قیمت 242 روپے 33 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔اوگرا نے مٹی کے تیل کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement