تازہ ترین

مرکز آئی نائن سے میاں بیوی کو اغواء کرنے کی کوشش کرنے والے 3 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار تین ملزمان نے جمعہ کی شام آئی نائن مرکز سے غیر ملکی شہریت کے حامل میاں بیوی کو گاڑی رکوا کر اسلحہ کے زور پر اغواء کرنے کی کوشش کی اور انہیں ہراساں کیا  ، تاہم مزاحمت پر تینوں ملزمان نقدی ، موبائل فون اور دیگر قیمتی دستاویزات چھین کر موقع سے فرار ہوگئے ۔مدعی کی درخواست پر تھانہ انڈسٹریل ایریا نے مقدمہ کا اندراج کرتے ہوئے 3 ملزمان محسن ، عمر اور معاویہ کو گرفتار کرلیا ، جن میں سے ایک ملزم  محسن سابق  پولیس اہلکار بتایا جاتا ہے  جبکہ واردات کا نشانہ بننے والے میاں بیوی بالترتیب امریکی اور برطانوی شہریت کے حامل ہیں۔پولیس نے گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کردی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement