اسلام آباد: پمز ہسپتال کی نرسری سے نومولود کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام، 3 خواتین گرفتار
اسلام آباد پمز ہسپتال انتظامیہ نے نرسری سے نومولود کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ بچے کو اغوا کرنے کی کوشش میں تین خواتین کو گرفتار کیاگیا ہے جنہیں تھانہ ویمن منتقل کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار خواتین نومولود بچے کو نرسری سے باہر لے جاتے ہوئے پکڑی گئیں۔ بچہ اغوا کرنے والی تینوں خواتین کو سکیورٹی اور متعلقہ عملے نے پکڑا تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔