اسلام آباد : پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔ پیٹرولیم ڈویژن نے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 8 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 4 اگست کے لیے ہوں گی۔
مٹی کا تیل بھی سستا ہوگیا
پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی سستا ہوگیا۔اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 3 روپے 58 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 301 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 305 روپے 22 پیسے تھی۔