ایران امریکاامن معاہدے کی جنیوا میں میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم شہبازشریف
وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا نے امن کا ایک تاریخی سنگ میل عبور کیا ہے، 19 جون کو جنیوا میں امن معاہدے کی تقریب کی میزبانی پاکستان کرےگا۔انہوں نے بتایا کہ تین ماہ اور سولہ دن کی طویل کوششوں کے بعد امریکا نے ایران اور لبنان میں کارروائیوں کے مستقل خاتمے کا اعلان کیا ہے، جبکہ اس معاہدے کی تقریب 19 جون کو جنیوا میں منعقد ہوگی، جس کی میزبانی پاکستان کرے گا۔وزیراعظم نے اس موقع پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف دو ممالک کے درمیان معاہدہ نہیں بلکہ امن کی جیت اور جنگ کی تباہی کے خاتمے کی علامت ہے۔
نواز شریف، صدر آصف زرداری، بلاول بھٹو کا مشکور ہوں، یہ تاریخی معاہدہ سفارتکاری اور مذاکراتی عمل کی کامیابی ہے، یہ صرف دو ممالک کے درمیان معاہدہ نہیں بلکہ یہ امن اور مکالمے کی فتح ہے، یہ سفارتکاری کی کامیابی ہے اور جنگ کی تباہی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ، ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامہ ای، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، مشکل حالات میں دانش اور صبر کا مظاہرہ کرنے والی مذاکراتی ٹیم بھی مبارکباد کی مستحق ہے، اس کٹھن اور صبر آزما عمل میں امیر قطر تمیم بن حمد کے انتہائی اہم کردار کا معترف ہوں۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، ترک صدر رجب طیب اردوان کا بھی مشکور ہوں، مذاکراتی عمل کی کامیابی میں عظیم دوست صدر شی جن پنگ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، جنگ کے شعلوں کو روک کرامن کیلئے ہماری مخلصانہ کاوشوں کو کامیابی ملی۔
آج فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ذکر کیے بغیر تقریر نامکمل ہے، فیلڈ مارشل نے جنگ کے شعلے ماند کرنے اورامن کیلئے دن رات کاوشیں کیں، قومیں ایسے قیمتی لمحات کیلئے صدیوں انتظار کرتی ہیں۔ یہ عظیم لمحہ وطن عزیز کے ہر شہری کیلئے باعث فخر ہے، خلوص، استقامت اور دانشمندی سے اس مشکل مرحلے کا پار کیا، نائب وزیر اعظم کی امن عمل کیلئے غیر معمولی کوششیں بھی قابل ستائش ہیں، معیشت پر دباؤ کے باوجود قوم نے ملک پاکستان کا ساتھ دیا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی امن عمل میں اہم امور انجام دیے۔انہوں نے کہا کہ ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کو ایوان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
اپوزیشن نے بھی ایوان میں ڈیسک بجا کر اس پیش رفت کو سراہا۔
Leave A Comment