تازہ ترین

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا رابطہ ہوا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے گلگت بلتستان انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی، دونوں رہنماؤں کے درمیان گلگت بلتستان الیکشن کے حوالے سے اہم گفتگو ہوئی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمارے درمیان اس بات پر اتفاق ہے کہ سنگل لارجسٹ پارٹی ہی حکومت بنائے گی، گلگت بلتستان کے امور سے متعلق دونوں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے ایک ساتھ بیٹھنے پر بھی اتفاق کیا۔

 

Leave A Comment

Advertisement