رواں سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان 26 جنوری کو ہو گا
ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مضبوط ہونے اورافراط زرکی شرح قابو میں سے نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود مزید گھٹنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے، اسٹیٹ بینک رواں سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان 26 جنوری کو کرے گا۔
مقامی تحقیقی ادارے کی جانب سے کیے گئے سروے میں 80 فیصد شرکا نے نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں مزید کمی کی توقعات کا اظہارکیا ہے۔ریسرچ ادارے کے سروے میں 56 فیصد شرکا نے پالیسی ریٹ میں میں 50 بیسز پوائنٹس کی کمی کا اظہارکیا ہے،جبکہ 15فیصد شرکاکاموقف ہے کہ اسٹیٹ بینک شرح سودمیں ایک فیصدکمی کرے گا۔سروے کے 20فیصد شرکا نے شرح سود میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کاامکان ظاہرکیا ہے جبکہ 5فیصد شرکا نے شرح سودمیں 25 بیسز پوائنٹس کی کمی کی رائے دی ہے۔
Leave A Comment