تازہ ترین

آئی جی پنجاب نے کہا کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور عزاداروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے لاہور سمیت پنجاب بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں. محرم الحرام کے دوران صوبے بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی اور امن و امان کے قیام کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ آج صوبہ بھر میں 88 عزاداری جلوس اور 3 ہزار 683 مجالس منعقد ہو رہی ہیں، جن کی سکیورٹی کیلئے 30 ہزار سے زائد افسران و اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں۔ لاہور میں محرم کی مناسبت سے 8 عزاداری جلوس برآمد ہوں گے جبکہ 399 مجالس منعقد کی جا رہی ہیں۔حکومت پنجاب کی جانب سے نافذ دفعہ 144 پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش اور اشتعال انگیز تقاریر و سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد ہے۔

 

 

 

طے شدہ روٹس اور مقامات کے علاوہ کسی بھی جگہ جلوس یا مجلس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سکیورٹی صورتحال کی نگرانی کیلئے سیف سٹیز اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کے کیمروں سے مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)، سپیشل برانچ، ٹریفک پولیس اور دیگر فیلڈ فارمیشنز بھی محرم سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں، جبکہ لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

 

 

Leave A Comment

Advertisement