تازہ ترین

فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کل صبح 10بجے ہو گی ۔چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ ٹیلی کام کمپنیوں نے نیلامی میں شرکت کیلئے کنسلٹنٹ ہائر کئے ہیں،موک آکشن کے دوران تمام ٹیلی کام کمپنیوں نے سافٹ ویئر چیک کیا۔ فائیو جی آنے سے موبائل فون کے پیکیج مہنگے نہیں ہونگے،پی ٹی اے یقینی بنائے گا کہ پیکجز کی قیمت نہ بڑھے،پی ٹی اے نے صارفین کی سہولت کیلئے ڈیجیٹل اسسٹنٹ بنایا ہے،صارفین کو کوالٹی آف سروس فراہم کرنے کیلئے نیا میکانزم بنایا ہے۔ 5کمپنیوں نے فائیو جی موبائل ہینڈسیٹ تیار کرنا شروع کردیئے ہیں،40سے 45ہزار میں فائیو جی موبائل ہینڈ سیٹ مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔

 

Leave A Comment

Advertisement