تازہ ترین

وزیردفاع خواجہ آصف نے کراچی اور گوادرکو فیڈریشن کا حصہ بنانے کی تجویز دے دی، انہوں نے کہا کہ میری ذاتی رائے میں کراچی اور گوادر صوبوں میں نہیں ہونے چاہئیں۔ انہوں نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے انتظامی یونٹس سے متعلق موضوع پہلے ہی زیر بحث آچکے ہیں، میں اس پر سیمینارز بھی شریک ہوا ہوں ، ملک میں بلدیاتی نظام ضرور ہونا چاہئے، برطانیہ میں لوکل گورنمنٹ کا ڈھانچہ بہت سارے کام کرتا ہے، اس وقت ملک میں قیادت لوکل گورنمنٹ کی بنائی ہوئی ہے، میرے خیال میں دوسری نسل اس وقت اقتدار میں ہے اورسیاسی جماعتوں میں بھی ہے۔ماڈرن ڈیموکریسی ڈھانچہ بہت سارے کام کرتا ہے۔پنجاب میں ابھی بلدیاتی الیکشن ہی نہیں ہوئے۔ میری ذاتی رائے میں کراچی اور گوادر فیڈریشن کا حصہ ہونے چاہئیں، میری ذاتی رائے میں کراچی اور گوادر صوبوں میں نہیں ہونے چاہئیں، معذرت کے ساتھ میں ملک کی بات کررہا ہوں، مجھے گوادر یا کراچی سے کوئی مفاد نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا کوئی بھی صوبہ صوبائیت کے نام پر نہیں ہونا چاہئے، لسانی بنیاد پر صوبے بنائیں گے تو نیا پنڈوراباکس کھلے گا۔

 

 
 
 

میں مثال دے رہا ہوں، صوبوں میں ایڈمنسٹریٹو یونٹس ہونے چاہئیں، جیسے ڈی جی خان کو کسی اور شہر سے ملاسکتے ہیں، سیالکوٹ کو شمالی پنجاب کے ساتھ ملاسکتے ہیں، ایسا نظام بننا چاہیئے جو آئندہ 50سال کی ضرورتوں کے مطابق چل سکے۔  خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں اگلا الیکشن نئے انفراسٹرکچر کے تحت ہوسکتا ہے،بہت سے فیصلے اگلے3 ماہ میں ہوجائیں گے، ہائبرڈ نظام ہی سسٹم میں تبدیلی کی گارنٹی ہے، ہائبرڈ سسٹم کی کامیابی مضبوط بلدیاتی نظام اور نئے صوبے ہوں گے،اگر نیت ہوتو اگلے الیکشن سے پہلے سسٹم میں تبدیلیاں کرنا ممکن ہے۔

 

پاکستان میں اگلاالیکشن نئے انفراسٹرکچر کے تحت ہوسکتا ہے۔ بہت سے فیصلے اسی کے تحت اگلے دو تین مہینے میں ہوجائیں گے۔ ہائبرڈ نظام ہی سسٹم میں تبدیلی کی گارنٹی ہے، ہائبرڈ سسٹم کی کامیابی مضبوط بلدیاتی نظام اور نئے صوبے ہوں گے۔ صوبوں کی بات تو بڑے عرصے سے ہورہی ہے لیکن محسن نقوی کی اتنی حمایت کیوں؟کیا سیاسی جماعتیں فعال بلدیاتی نظام بنائیں گی یا بادشاہتوں سے ہاتھ دھوئیں گی؟نئے صوبوں پر سب مان جائیں گے، شہبازشریف جتنی تیزی سے معاملات نمٹاتے ہیں اس کے ہم سب گواہ ہیں، ہائبرڈ سسٹم کی کامیابی یہی ہوگی کہ ملک میں مضبوط بلدیاتی نظام اور نئے صوبے ہوں، آئندہ سے 5ماہ میں یہ چیزیں ہوجائیں تو نیا نظام آسکتا ہے، ہائبرڈ سسٹم کی کامیابی سے ملک میں سیاسی استحکام آئے گا۔

 

Leave A Comment

Advertisement