سکیورٹی فورسز کی خضدار میں خفیہ اطلاعات پرکارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے ضلع خضدار میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ کارروائی میں بارودی مواد سے بھری 2 گاڑیاں تباہ کردی گئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، دہشت گردوں کے ہمراہ بارودی مواد سے بھری دو گاڑیوں کا بروقت سراغ لگایا گیا، سکیورٹی فورسز کی فوری اور مؤثر کارروائی میں دونوں گاڑیوں کو کامیابی سے تباہ کیا گیا۔