تازہ ترین

نوعمرتیزرفتارموٹرسائیکل سوار بے قابوہوکرسامنے سے آنیوالے موٹرسائیکل سے ٹکراگیا‘ ٹریکٹرٹرالی موٹرسائیکل میں تصادم‘ دوجاں بحق

پہلاحادثہ وائرلیس پل کے رہائشی17سالہ دانش دلشاد کے ساتھ پیش آیاجواپنی موٹرسائیکل پرانتہائی تیزرفتاری سے جارہاتھاکہ موٹرسائیکل بے قابوہوکرسامنے سے آنیوالے موٹرسائیکل سے ٹکراگیا‘ شدیدزخمی ہوجانے پر17سالہ دانش کوفوری طورپر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں دانش طبی امداد کے باوجودجانبرنہ ہوپایااور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا‘

دوسرا حادثہ میرپوماتھیلوسندھ کے رہائشی50 سالہ عبدالشکورکے ساتھ پیش آیاجسے موترسائیکل ٹریکٹرٹرالی تصادم کے نتیجہ میں شدیدزخمی ہوجانے پرطبی امدا د کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں عبدالشکور بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔

Leave A Comment

Advertisement