تازہ ترین

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مشترکہ آبی وسائل کو بطور ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش ہے۔عالمی یومِ آب کے موقع پر جاری کیے گئے اپنے پیغام انہوں نے کہا ہے کہ عالمی یومِ آب، رواں برس، ’پانی اور صنف‘ کے موضوع کی جانب توجہ مبذول کراتا ہے۔پاکستان کے کئی علاقوں میں عوام غیر محفوظ آبی ذرائع پر انحصار کرتے ہیں جبکہ صاف پانی اور نکاسیِ آب تک رسائی ان کا بنیادی حق ہے۔صاف پانی کی عدم دستیابی کا بوجھ خواتین اور لڑکیوں پر زیادہ ہے اور پانی کے حصول میں خواتین کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے۔ پانی کی محفوظ فراہمی کو قومی ترجیح ہونا چاہیے، آبی وسائل کے مؤثر انتظام اور سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ سندھ طاس معاہدہ خطے میں پانی کی منصفانہ تقسیم کا ضامن ہے اور وہ بھارت سے معاہدے پر مکمل عمل درآمد بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ہائیڈرو لوجیکل ڈیٹا شیئرنگ میں خلل پر تحفظات ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement