اسلام آباد : غیرقانونی کال سینٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن، مزید 14 غیرملکی گرفتار
ایف آئی اے نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے پلازے میں چھپے مزید 14 غیرملکیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان پلازے میں مختلف مقامات پر چھپے ہوئے تھے۔ جیل منتقلی کے ساتھ ہی غیرملکیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔ 250 غیرملکیوں کو اڈیالہ اور دیگر کو اٹک جیل منتقل کیا گیا ہے۔غیرملکیوں کو ڈی پورت کرنے کے پہلے مرحلے میں گزشتہ رات 14 ویتنامی شہری ڈی پورٹ ہوئے جن میں تین لڑکیاں بھی شامل تھیں، دیگر تمام غیرملکیوں کو ملک بدر اور بلیک لسٹ کیا جارہا ہے۔
کال سینٹرز سے غیرملکیوں کی گرفتاری کے بعد وفاقی حکومت نے ملک بھر میں غیرقانونی کال سینٹرز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔ کال سینٹرز کے خلاف این سی سی آئی اے کے ’آپریشن گرے‘ کی ناکامی پر نئی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس میں حساس ادارے، ایف آئی اے سائبر کرائم، این ایف اے کے افسران شامل ہیں۔