تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن)گھریلوناچاقی پر شوہرنے تیزدھارآلہ سے بیوی کی شہ رگ کاٹ کرموت کے گھاٹ اتاردیا’ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار’ مقتولہ کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے’ مقتولہ شوہرسے طلاق لینے کے باوجود شوہرکے ساتھ ہی رہائش پذیرتھی موضع بوہی واڑکے رہائشی ناظم نے گھریلو ناچاقی پرتیزدھارآلہ سے بیوی تسلیم بی بی کی شہ رگ کاٹ کرموت کے گھاٹ اتاردیا اورخود آلہ قتل سمیت موقع سے فرارہوگیا’ اطلاع ملنے پولیس نے موقع پرپہنچ کرمقتولہ تسلیم بی بی کی نعش تحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے بعد شوہر ناظم کوآلہ قتل سمیت گرفتارکرلیا’ جس نے پولیس کوبتایاکہ چارماہ قبل تسلیم بی بی نے گھریلوناچاقی کے باعث اس سے طلاق لے لی تھی تاہم وہ طلاق لینے کے باوجوداس کے ساتھ ہی رہائش پذیرتھی جس سے لڑائی جھگڑا معمول تھا’ پولیس نے مقتولہ کی والدہ حسینہ بی بی کی مدعیت میں قتل کامقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

Leave A Comment

Advertisement