حنا جاوید قتل کیس: ملزمان ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے لاہور منتقل
حنا جاوید قتل کیس میں پولیس نے دونوں ملزمان کو لاہور منتقل کردیا، جہاں ان کے ڈی این اے ٹیسٹ آج پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری میں کیے جائیں گے۔ گرفتار ملزمان میں مقتولہ حنا جاوید کا شوہر فیصل فیاض اور گھریلو ملازم شامل ہیں۔دونوں ملزمان کے ڈی این اے نمونے حاصل کرکے فرانزک جانچ کے لیے پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری بھیجے جائیں گے۔ دونوں ملزمان کا پولی گرافک ٹیسٹ بھی کروائے جانے کا امکان ہے، جس کے ذریعے تفتیش میں سامنے آنے والے بیانات کی مزید جانچ کی جائے گی۔
پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کا آج آخری روز ہے، جس کے بعد انہیں کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ عدالت میں ملزمان کے ریمانڈ سے متعلق مزید کارروائی ہوگی۔