تازہ ترین

.تھانہ شاہبھور کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مسلح ڈاکو ناکہ لگا کر راہگیروں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ڈاکو ہلاک پائے گئے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت مشتاق عرف مشتاقی اوڈ اور لیاقت عرف لیاقی اوڈ عرف موٹو پتلو کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق دونوں ہلاک ڈاکو قتل، اقدامِ قتل، ڈکیتی سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھے۔  ہلاک ہونے والے ڈاکووں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں. پولیس نے ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے موٹر سائیکل اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ واقعہ کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Leave A Comment

Advertisement