وزیراعظم شہبازشریف کی ایران امریکا معاہدہ جلد ہونےکی تصدیق
پاکستان کی سفارتی کوششیں رنگ لےآئیں،وزیراعظم شہبازشریف نے ایران، امریکا معاہدہ جلد ہونےکی تصدیق کردی۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ امن اب پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہے،معاہدےکامتفقہ اورحتمی متن تیارکرلیاگیاہے ،پاکستان فریقین سےمل کراگلےمراحل کو حتمی شکل دےرہاہے۔کچھ لوگ امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کےلیے غلط معلومات پھیلارہےہیں۔وزیراعظم نے امریکی اور ایرانی صدرکوبھی پیغام میں ٹیگ کیاہے۔