27 ستمبر کو تیسری بار بغاوت کی پلاننگ کی جا رہی ہے، عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 9 مئی اور 26 نومبر کی ناکام بغاوتیں عمران خان کے گلے کا پہلے ہی طوق بنی ہوئی ہیں اور اب 27 ستمبر کو تیسری بار بغاوت کی پلاننگ کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملتان میں کینسر ٹریٹمنٹ کے لیے کوابلیشن اور کینسر سینٹر کا افتتاح کردیا ہے جہاں ہر اسٹیج کے کینسر کے مریضوں کا مفت علاج ہوگا، کینسر کے مریضوں کو علاج کے لیے لمبی لمبی تاریخیں نہیں دی جائیں گی، جبکہ کینسر کے مریض کا علاج صرف 60 منٹ میں ہوگا یہ مریم نواز کا پنجاب میں صحت کے شعبے میں سب سے بڑا انقلابی اقدام ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لاہور میں پاکستان کا سب سے بڑا ایک ہزار بستروں پر مشتمل نواز شریف کینسر اسپتال بھی مکمل ہو چکا ہے، نواز شریف کینسر اسپتال ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ ہے اور پی کے ایل آئی کی طرح یہ ہسپتال بھی دنیا میں پاکستان کی پہچان بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز پنجاب کو جدید ترین اور ترقی یافتہ صوبہ بنا رہی ہیں، مریم نواز کا کسی صوبائی حکومت سے کوئی مقابلہ یا موازنہ نہیں جو لوگ کارکردگی میں مریم نواز سے مقابلہ نہیں کر سکتے، وہ ذاتی حملے کر کے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں کچھ لوگوں کی سیاست ہی مریم نواز کے مرہونِ منت ہے۔