ڈنکی سے یورپ جانے کی خواہش، 177 پاکستانی لیبیا سے ڈی پورٹ
غیرقانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کے دوران لیبیا میں پکڑے جانے والے 177 پاکستانی بے دخلی کے بعد پاکستان پہنچ گئے۔ لیبیا سے بے دخل کیے جانے والے پاکستانی اسلام آباد پہنچے۔ جس کے بعد انکشاف یوا کہ یورپ جانے کے خواہش مند یہ تمام لوگ ڈنکی کے ذریعے لیبیا پہنچے تھے۔لیبیا سے ڈی پورٹ ہونے والے تمام پاکستانیوں کو خصوصی طیارے کےذریعے پاکستان منتقل کردیا گیا۔
اسلام آباد واپس آنے والوں میں سے 59 کا تعلق لاہور، 58گجرات، 26 راولپنڈی، 23 گوجرانولہ جبکہ 10 افراد سیالکوٹ اور ایک اسلام آباد کا رہائشی ہیں۔یہ تمام افراد ایران اور سعودی عرب کے راستے لیبیا پہنچے تھے، جہاں لیبیا بھیجنے والے ایجنٹس کو ریڈ بک میں شامل کردیا گیا۔اسلام آباد ایئرپورٹ سے تمام ملزمان کو حراست میں لے کر اینٹی ہیومن اسمگلنگ سیل ایف آئی اے منتقل کر دیا گیا ہے جس کے بعد انہیں وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مختلف زونز کے حوالے کیا جائے گا۔