آئی ایم ایف کی پاکستان پر 11 نئی شرائط عائد، گیس، بجلی کے نرخ میں تبدیلی شامل
آئی ایم ایف نے پاکستان پر 11 نئی شرائط عائد کردیں، مالی سال 2027ء کے بجٹ میں گیس اور بجلی کے نرخ شامل ہیں۔
آئی ایم ایف نے پاکستان سے متعلق جائزہ رپورٹ جاری کردی، رپورٹ کے مطابق گیس ٹیرف میں جولائی 2026 اور فروری 2027 میں تبدیلی ہوگی، بجلی کے نرخ جنوری 2027 میں ایڈجسٹ کئے جائیں گے، نیب کو مزید خودمختار اور شفاف بنانے کی شرط بھی شامل ہے۔
مجموعی طور پر آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط 55 ہوگئیں، نئی شرائط کا مقصد بجٹ نظم و ضبط، ٹیکس نظام اور معیشت کی بہتری ہے۔پاکستان نے بیشتر مالی اہداف پورے کر لئے، کچھ ٹیکس اہداف اور اصلاحات مکمل نہیں ہوسکیں، رپورٹ کے مطابق پاکستانی معیشت کے حالات کی سمت واضح نہیں، خدشہ ظاہر کیا ایران جنگ مہنگائی پر دباؤ ڈالے گی، جنگ معاشی نمو اور ادائیگیوں کو متاثر کرے گی۔