تازہ ترین

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے خلاف احتجاج کے کیس میں چالان جمع نہ کروانے پر ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق کو 1 مہینے قید کی سزا سنا دی۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے ڈی آئی جی کو سزا کا حکم سنایا۔عدالت نے ڈی آئی جی جواد طارق کو 1 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔جج طاہر عباس سپرا نے ڈی آئی جی جواد طارق کو سزا کا زبانی آرڈر سناتے ہوئے کہا ہے کہ تحریری آرڈر تھوڑی دیر تک جاری کروں گا۔

 عدالت کی جانب سے متعدد نوٹسز جاری ہونے کے باوجود کیس کا چالان نہیں جمع کروایا جا رہا تھا، پی ٹی آئی رہنماؤں کےخلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے۔