تازہ ترین

اوکاڑہ(وحید انصاری) تھانہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چور گینگ کےسرغنہ کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے 17 لاکھ روپے مالیت کا مالِ مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کینٹ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان فرمان عرف دگلی، نواز اور صدی کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضہ سے دو بھینسیں، ایک گدھا ریڑھی اور دو موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں، جن کی مجموعی مالیت 17 لاکھ روپے بتائی گئی ہے، جبکہ ناجائز اسلحہ بھی قبضہ میں لیا گیا۔  گرفتار ملزمان چوری کے مختلف مقدمات میں اشتہاری مجرم بھی قرار پائے گئے تھے۔ دورانِ تفتیش ملزمان نے متعدد چوری کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے 

Leave A Comment

Advertisement