لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست
لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 338 ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ ماحولیات کے مطابق فضائی آلودگی کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہوگئی، ایف سی کالج کے اطراف ایئر کوالٹی انڈیکس 508، پیراگون سوسائٹی میں 548 جبکہ ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں 414 ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 17 جبکہ زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔