تازہ ترین

وفاقی آئینی عدالت نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی مخصوص نشست کے تنازع سے متعلق اپیل خارج کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا۔ جے یو آئی کی مخصوص نشست سے متعلق درخواست پر چیف جسٹس امین الدین خان اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔

سماعت کے دوران جے یو آئی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ جماعت نے مخصوص نشستوں کے لیے چار ناموں پر مشتمل فہرست جمع کرائی تھی، تاہم الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں کے لیے امیدواروں کی فہرست میں تبدیلی نہیں کر سکتا۔یہ پاکستان کی تاریخ کا ایک منفرد مقدمہ ہے، جماعت کا مؤقف ہے کہ صدف احسان ان کی امیدوار نہیں ہیں، لیکن انہیں بتایا جا رہا ہے کہ وہی جماعت کی امیدوار ہیں۔ اگر سیاسی جماعت کی جانب سے جمع کرائی گئی فہرست میں کوئی غلطی تھی تو اس کی تصحیح کے لیے جماعت سے رجوع کیا جا سکتا تھا۔

وفاقی آئینی عدالت نے جے یو آئی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا اور درخواست خارج کر دی۔

 

Leave A Comment

Advertisement