رائیونڈ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ:سکیورٹی کے سخت انتظامات
رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے کیلئےسکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے پر 3 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہیں جن میں3ایس پیز، 10 ڈی ایس پیز، 37 ایس ایچ اوز اور 214 اپر سب آرڈینیٹس ڈیوٹی پر مامورہیں،ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئےایک ہزار سے زائد ٹریفک پولیس افسران و اہلکاربھی تعینات ہیں۔شرکاء کی سہولت کیلئے 14 مقامات پرپولیس کیمپس قائم کئے گئے ،پنڈال میں 3داخلی راستے اور27ناکے لگائے گئے ہیں،تبلیغی اجتماع کا پہلا سیشن5سے 8نومبر تک جاری رہے گا۔سی سی پی اولاہور کےمطابق رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے لئے بھر پور سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔