پیٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں اضافہ
وفاقی حکومت نے یکم جولائی سے پیٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔پیٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ پیٹرولیم لیوی میں کمی کی گئی ہے۔پیٹرولیم ڈویژن نے کلائمیٹ سپورٹ لیوی بڑھانے اور پیٹرولیم لیوی میں کمی کے نوٹیفکیشن جاری کردیے ہیں۔ پیٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں ڈھائی ڈھائی روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی ڈھائی روپے سے بڑھا کر 5 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی ڈھائی ڈھائی روپے فی لیٹر کم کر دی گئی ہے۔
Leave A Comment