تازہ ترین

وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز مارجن میں اضافے کی منظوری دے دی گئی۔  اجلاس میں پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے ڈیلرز مارجن پر تفصیلی غور کیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے ڈیلرز مارجن میں نظرثانی کی سمری اجلاس میں پیش کی گئی۔ ای سی سی نے پٹرولیم مصنوعات کے ڈیلرز مارجن میں نظرثانی کی سمری کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد مارجن بڑھانے کی منظوری دی۔ اجلاس میں وفاقی وزراء رانا تنویر حسین، علی پرویز ملک اور احد خان چیمہ شریک ہوئے، جبکہ متعلقہ وزارتوں کے وفاقی سیکریٹریز اور اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

اس سے قبل وزیر پیٹرولیم کی جانب سے یقین دہانی کے بعد پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

Leave A Comment

Advertisement