آبنائے ہرمز کشیدگی !پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان
آبنائے ہرمز پر کشیدگی نے تیل کی عالمی منڈی کو ہلا دیا، دنیا میں قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں بھی پٹرول مہنگا ہونے کا خدشہ ہے، حکومت ہفتہ وار کے بجائے روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کے تعین کے نئے طریقہ کار پرغور کرنے لگی۔امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی نے عالمی تیل منڈی میں ایک بار پھر بے یقینی پیدا کر دی، آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے خدشات کے باعث خام تیل کی قیمتیں تیزی سے اوپر جا رہی ہیں، جس کے اثرات پاکستان تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔صرف چند روز میں امریکی خام تیل تقریباً 82 ڈالر اور برطانوی برینٹ 84 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا،کچھ عرصہ پہلے یہی قیمتیں 68 اور 71 ڈالر کے قریب تھیں، ماہرین کے مطابق تیل کی درآمدات پر انحصار کرنے والے ممالک، خصوصاً پاکستان، اس اضافے سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار تبدیل کرنے پر غور شروع کر دیا ، وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک کی زیرِ صدارت پیٹرولیم کی قیمتوں کے لیے اصلاحات کمیٹی اجلاس میں روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کے تعین، پر غور کیا گیا، کمیٹی اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی،جن کی روشنی میں پٹرولیم قیمتوں کے تعین کا نیا طریقہ کار طے کیا جائے گا۔
Leave A Comment