عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک، پی ٹی آئی کا مؤقف سیاسی ہے: رانا ثنا اللہ
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے، پی ٹی آئی کا مؤقف سیاسی ہے۔
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نےگفتگو کرتے ہوئے کہا تحریک انصاف والے سیاسی بیانات دیکر بشریٰ بی بی کی ملاقاتیں بھی بند کرانا چاہتے ہیں، اس قسم کے بیانات دیں گے تو یہ ملاقاتیں بھی بند ہو جائیں گی۔ تحریک انصاف اپنے سیاسی مؤقف کو اس وقت تک جاری رکھے گی جب تک ان کا مقصد پورا نہیں ہو جاتا، ان کا مقصد یہ ہے کسی طرح کوئی حادثہ رونما ہو جائے کہ سٹریٹ موومنٹ شروع ہو، ڈاکٹر ز کا فیصلہ تھا بانی پی ٹی آئی کا معائنہ جیل میں ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹرز نے ہی فیصلہ کیا بانی کو انجکشن جیل میں نہیں ہسپتال میں لگایا جائے گا۔